16 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے صحافی سلیم شہزاد کے قتل کیس کی تحقیقات کے لئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر داخلہ امور، اطلاعات اور قانون کے وفاقی سیکریٹری کو نوٹس جاری کردئے ہیں، عدالت نے اس قتل کیس میں پولیس کا تحقیقاتی رکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔

ابنا:  چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی ابتدائی سماعت کی ، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس امیر ہانی مسلم شامل تھے ، آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت دائر اس درخواست میں پی ایف یو جے نے وفاق کو فریق بنایا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے، پی ایف یو جے کی طرف سے منیر اے ملک اور عاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے دلائل میں کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل سے قبل چیف جسٹس سے مشاورت ضروری تھی، سلیم شہزاد کے فون پر آخری گفت گو کا ریکارڈ صاف کردیا گیا ہے او یہ ایک طاقتور ایجنسی ہی کرسکتی ہے، عدالت نے وفاقی پولیس اور پنجاب پولیس کے آئی جیز کو ہدایت کی کہ متعلقہ تفتیشی آفیسرز کو عدالت بھیجا جائے ، عدالت نے متعلقہ وفاقی سیکریٹریز سے جامع جواب طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت